Aaj News

پاکستان میں مزید 1,360 افراد کورونا وائرس کا شکار، 31 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 31 جانیں...
شائع 21 فروری 2022 09:54am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 31 جانیں لے لیں جبکہ مزید 1,360 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 30,040 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,501,680 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,360 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 01 ہزار 680 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 522 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 063 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 14ہزار 955، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 839، بلوچستان میں 35 ہزار 274، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 358 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 669 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 31 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 040 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 13،13 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر 02،02 جبکہ سندھ میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,454 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8030، خیبرپختونخوا میں 6207، اسلام آباد میں 1004، بلوچستان میں 373 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 783 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 67 ہزار 672 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,302 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,315 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 03 ہزار 968 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 597 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1,360 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 136ہزار 422 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Omicron variant

Coronavirus deaths

Comments are closed on this story.