Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

امریکی صدر جوبائیڈن کا روس پر نئی سنگین پابندیاں لگانے کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس کو یوکرین پر بلا جواز حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
شائع 25 فروری 2022 09:17am

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر نئی سنگین پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس کو یوکرین پر بلا جواز حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے، روسی بینک کے 250 ملین ڈالرز کے اثاثے منجمد کئےجائیں گے، پابندیوں سے 4 روسی بینک متاثر ہوں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ روس کی برآمدات سمیت دیگر شعبوں پر پابندیاں لگائیں گے، روس پر پابندیوں کے اثرات طویل مدت تک ہوں گے جس سے روس کی درآمدات بھی متاثر ہوں گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ روسی گیس کمپنی کو قیمتیں بڑھانے نہیں دیا جائے گا، ڈالر اور جاپانی ین میں روسی لین دین محدود کریں گے، روس کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کو ہدف بنایا جائے گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مزیدکہا کہ نیٹو اتحادی آرٹیکل 5 کے تحت جوائنٹ سیکیورٹی کی ذمہ داری پوری کریں گے، روس یوکرین پر حملے کی تیاری پہلے ہی کرچکا تھا، جی سیون ممالک سے روسی بلا جواز حملے پر بات کی ہے، روس کو یوکرین پر حملے کیلئے جوابدہ ٹھہرانے کیلئے پابندیوں پر اتفاق کیا۔

صدرجوبائیڈن نے کہا کہ امریکی فوج یوکرین میں براہ راست تنازع میں شامل نہیں ہوگی، امریکی افواج یوکرین نہیں جارہی بلکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کا دفاع کرے گی۔

Joe Biden

US President

Washington

Ban

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div