Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کیلے کھانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

روزانہ 2 کیلے کھانے کے فوائد جاننے کے بعد سوچیں نہیں صرف عمل کریں اور بیماریوں سے نجات پائیں۔
شائع 27 فروری 2022 05:43pm
File Photo
File Photo

کیلا سال میں پورے 12 مہینے دستیاب رہنے والا ایسا پھل ہے، جو زیادہ مہنگا بھی نہیں ہوتا ہے۔

ہم میں سے اکثر لوگ ذائقے کی وجہ سے کیلا شوق سے کھاتے ہیں، لیکن اس کی طبی افادیت سے مکمل آگاہی نہیں رکھتے۔

لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ روزانہ 2 کیلےکھانے کے طبی فوائد کیا ہیں۔

اگر آپ کو پٹھوں کا درد تنگ کرتا ہو، تو پھر آج سے ہی کیلے کھانا شروع کردیں کیونکہ کیلے میں موجود پوٹاشیم کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے، جس سے آپ کے پٹھے اتنی جلدی سکڑ نہیں پائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی کیلے کا ستعمال آپ کو سینے کی جلن میں راحت دیتا ہے جبکہ کیلا آپ کے معدے میں موجود تیزابیت کو ختم کر دیتا ہے۔

اگر کیلے کے مزید فائدے کی بات کی جائے تو روزانہ 2 کیلے کھانے سے وزن میں کمی واقع ہوتی جبکہ اس کے استعمال سے آپ کے جسم میں شوگر اور خون لیول بھی بہتر رہتا ہے۔

اس کے علاوہ کیلے کے استعمال سے آپ کی بھوک میں بھی اضافہ ہوتا ہے جبکہ کیلے میں موجود فائبر کی وجہ سے پیٹ بھرا رہتا ہے۔

روزانہ 2 کیلے کھانے کے فوائد جاننے کے بعد آپ سوچ رہے ہونگے، اس کو استعمال کریں کہ نہیں، تو اب سوچیں نہیں صرف عمل کریں اور بیماریوں سے نجات پائیں۔

health tips

healthcare

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div