Aaj News

اتوار, نومبر 10, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا: مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
شائع 02 مارچ 2022 04:23pm
File Photo
File Photo

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور،دیربالا،سوات،مردان،کوہاٹ میں محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ہندوکش میں 175کلومیٹرزیرزمین تھا۔

earthquake

KPK govt

paksitan