Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز...
شائع 04 مارچ 2022 12:02pm

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کردی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کرتےہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کے اربوں روپے بچائے، میرے اقدامات سے میرے خاندان کو نقصان پہنچا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ رمضان شوگر مل میں شیئر ہولڈر نہیں ہوں اور ڈائریکٹر بھی نہیں ہوں جبکہ اپنی جائیداد بھی میں نے بچوں میں تقسیم کر دی ہے۔

شہباز شریف نے نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سےدرخواست میں کہا کہ نیب ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا، استدعا ہے کہ عدالت ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔

Shehbaz Sharif

Ramzan Sugar Mills case

lahore

Opposition leader

National Assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div