Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پشاور دھماکہ: دہشتگردوں کو 48 گھنٹوں میں میڈیا پر پیش کردیں گے، بیرسٹر سیف

یکیورٹی خدشے کے پیش نظر عبادت گاہوں پرمزید پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، تمام انٹیلی جنس ادارے مل کرکام کررہے ہیں۔
شائع 05 مارچ 2022 06:58pm
وزیراعلیٰ معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف۔  فوٹو — فائل
وزیراعلیٰ معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف۔ فوٹو — فائل

خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ کوچہ رسالدار جامعہ مسجد میں خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کی شناخت کرلی ہے جبکہ کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پشاور میں پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد سے پولیس پر انگلیاں اُٹھائی جارہی ہیں جوکہ سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر مسجد کے باہر اپنی جانوں پر کھیل کر اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خودکش حملہ آور نے سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا، جس کی شناخت کرنے میں نادرا سے مدد طلب کی گئی ہے، مسجد میں داخل ہوتے وقت خود کش حملہ آور نے تلاشی لینے والے پولیس اہلکار پرفائرکیا، تنگ جگہ ہونے کی وجہ سے دھماکے سے زیادہ نقصانات ہوئے تاہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خودکش حملہ آور کو لانے والے سہولت کاروں کی شناخت اور کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اصل نیٹ ورک کو ہم 48 گھنٹوں میں میڈیا کے سامنے پیش کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر عبادت گاہوں پر مزید پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، تمام انٹیلی جنس ادارے مل کرکام کررہے ہیں جبکہ کئی واقعات انٹیلیجنس ادارے ناکام بھی بناتے ہیں جو منظر عام پر نہیں آتے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں پولیو مہم جاری ہے، جمعہ کو ہندو برادری کے تہوار کی وجہ سے مندروں کے باہر بھی پولیس سکیورٹی فراہم کرہی تھی، ہم کسی پر بھی انگلی نہیں اٹھاتے سب ہی کام کررہے ہیں، سرحدوں کے محافظوں کی سب سے زیادہ لاشیں گررہی ہیں، دہشت گردی کے واقعات ہرملک میں ہورہے ہیں لیکن بہتری کی گنجاش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او پشاور اعجاز خان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم میں 5500 نفری تعینات تھی، نماز جمعہ اجتماعات پر بھی پولیس اہلکارتعینات تھے، شروع میں دو دہشت گردوں کی آمد کی اطلاعات موصول ہوئی تھی لیکن ایک ہی خودکش بمبار نکلا تھا۔

KPK

peshawar blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div