Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

بیٹے کی خواہش، سنگدل باپ نے 7دن کی معصوم بیٹی کو قتل کردیا

میانوالی میں سنگدل باپ نے بیٹے کی خواہش پر 7 دن کی معصوم بیٹی کو...
شائع 08 مارچ 2022 10:34am

میانوالی میں سنگدل باپ نے بیٹے کی خواہش پر 7 دن کی معصوم بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع میانوالی کے محلہ نور پورہ میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے غصے میں آکر اپنی 7دن کی نومولود بچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

ابتدائی تفتیش کے بعدپولیس نے بتایا کہ اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ظالم باپ شاہزیب کو غصہ تھا کہ بیٹی کیوں پیدا ہوئی اور غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے بچی کی پیدائش کے 7 دن بعد اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دوسری جانب ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمان کھاڑک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچ گئے اور سفاک ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کا حکم دیا۔

ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کخلا ف میانوالی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے گولیاں ماریں اور وہاں مبارکباد دینے کیلئے آئے رشتہ داروں کو پستول دکھاکر دھمکیاں دیں کہ کوئی میرے قریب آیا تو میں اسکی جان لے لوں گا اور یہ کہہ کر فرار ہوگیا۔

Mianwali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div