Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

فیس بُک نے برطانوی وزیراعظم کا مسلمان خواتین کے متعلق نفرت آمیز بیان کو ہٹادیا

برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان فیس بک پر بگ برادر واچ (بی بی ڈبلیو) نامی ادارے نے پانے جعلی اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے بورس جانسن کے جملے دہرائے تھے۔
شائع 12 مارچ 2022 04:26pm

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مسلمان خواتین کے حوالے سے نفرت آمیز بیان کو ایپلکیشن سے ڈیلیٹ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی بورس جانسن نے 3 برس قبل میں اپنے ایک کالم میں برقع و حجاب زیبِ تن کرنے والی مسلمان خواتین کو ‘لیٹر باکس’ سے تشبیہ دی تھی جب کہ ایک اور موقع پر برطانوی وزیراعظم مسلمان خواتین کو ‘بینک ڈکیت’ بھی کہہ چکے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان فیس بک پر بگ برادر واچ (بی بی ڈبلیو) نامی ادارے نے جعلی اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے بورس جانسن کے جملے دہرائے تھے۔

اس پوسٹ میں ایک برقع پوش خاتون کو دکھا کر انہیں لیٹر باکس قرار دیا تھا تاہم بعدِ ازاں اس اکاؤنٹ کو فیس بُک کی جانب سے ہراسگی پر مشتمل مواد شائع کرنے پر بند کر دیا گیا ہے۔

فیس بک

Boris Johnson

Hijab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div