Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الہی کو دینے کیلئے نوازشریف کو منالیا

اپوزیشن جماعتوں کے 3بڑوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے، سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تفصیلی مشاورت کی ہے۔
شائع 13 مارچ 2022 02:51pm

لاہور:سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الہی کو دینے کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو منا لیا۔

اپوزیشن جماعتوں کے 3بڑوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے، سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم کےسربراہ فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تفصیلی مشاورت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الہی کو دینے کیلئے نوازشریف کو منا لیا۔

ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران آصف زرداری نے نوازشریف سے کہا کہ بڑے مقصد کیلئے چھوٹی قربانی دے دیں، چند ماہ کی بات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے نہ ماننے کی صورت میں آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی طرف سے ضمانت کےبعد مسلم لیگ (ن)بھی چوہدری پرویز الہی کو مشروط طور پر وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر رضا مند ہوگئی۔

مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے نواز شریف کو یقین دلایا ہے کہ ق لیگ پنجاب میں ن لیگ کیخلاف کوئی اقدام نہیں کرے گی۔

Nawaz Sharif

cm punjab

lahore

Asif Zardari

Molana Fazal ur Rehman

Chaudhry Pervez Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div