Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مسجدِ نبوی میں 12 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی

محکمے کی جانب سے 12 سال سے کم عمر بچوں پر حالیہ عارضی پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم کئی بار سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ویڈیوز میں بچوں کومسجد نبوی ﷺ میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
شائع 15 مارچ 2022 02:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

مدینہ: مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مسجد نبوی ﷺ کے امورکے نگران محکمے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد نبوی ﷺ اوراس کے احاطے میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت کی نہیں ہوگی۔

محکمے کی جانب سے 12 سال سے کم عمر بچوں پر حالیہ عارضی پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم کئی بار سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ویڈیوز میں بچوں کومسجد نبوی ﷺ میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس ضمن میں سوشل میڈیا صارفین نے مسجد نبوی ﷺ کا تقدس برقرار نہ رکھنے پر والدین کو شدید تنقید کی زد میں لیا تھا۔

Madinah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div