Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

برطانیہ کا پولینڈ میں جدید دفاعی سسٹم نصب کرنے کا اعلان

اس سے قبل برطانوی کا اس میزائل سسٹم سے متعلق کہنا تھا کہ یہ نظام آواز کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹینس گیند کے سائز کی چیز کو بھی ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شائع 18 مارچ 2022 02:23pm
فوٹو — ڈیفینس نیوز
فوٹو — ڈیفینس نیوز

وارسا: برطانیہ نے پولینڈ میں جدید میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع بین ویلیس کا وارسا کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ برطانیہ اپنا اسکائی سیبر میزائل سسٹم پولینڈ میں اس لیے نصب کر رہا ہے کیونکہ یوکرین پر روس کے حملے کے پیش نظر نیٹو اپنے مشرقی حصے کی حفاظت کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔

اس سے قبل برطانوی حکام کا اس میزائل سسٹم سے متعلق کہنا تھا کہ یہ نظام آواز کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹینس گیند کے سائز کی چیز کو بھی ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹی دفاع نے مزید کہا کہ ہم درمیانے فاصلے تک مار گرانے والے اینٹی ایئر میزائل سسٹم ‘اسکائی سیبر’ کو ایک سو اہلکاروں کے ہمراہ پولینڈ میں نصب کررہے ہیں تاکہ روس کی طرف سے کسی بھی جارحیت سے اس کی فضائی حدود کی حفاظت کر سکیں۔

بین ویلیس نے کہا ہے کہ میزائل دفاعی سسٹم پولش حکومت کی درخواست پر بھجوایا جا رہا ہے اور یہ ہر وقت برطانوی افواج کے کنٹرول میں رہے گا۔

خیال رہے کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ مغرب کا عالمی سیاسی اور معاشی غلبہ اختتام پر ہے، یوکرین میں روس کی فوجی مہم پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ہم پر غیر معمولی پابندیاں عائد کرنے کے تازہ ترین اقدامات ایک دور کے خاتمے کی علامت ہیں۔

Poland

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div