Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی

مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی منظوری سے شیڈول جاری کیا گیا۔
شائع 18 مارچ 2022 02:45pm

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی،24مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کارواں لاہور سے روانہ ہوگا۔

مسلم لیگ ن پنجاب نے لانگ مارچ شیڈول کو حتمی شکل دے دی، (ن) لیگ کے قائد محمد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی منظوری سے شیڈول جاری کیا گیا۔

لانگ مارچ کے حوالے سے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی،وارڈ کی سطح پرعہدیداران اورکارکنان کو ضابطہ ہدایات جاری کی گئیں ۔

شیڈول کے تحت24مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کارواں لاہور سے روانہ ہوگا،حمزہ شہباز اور مریم نواز شریف کی قیادت میں کاروان رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔

25مارچ کو کارواں گوجرانوالہ سے جہلم پہنچے گا، رات جہلم میں قیام کرے گا، 26 مارچ کی صبح کاروان جہلم سے روانہ ہوگا ، رات راولپنڈی میں قیام کرے گا۔

27مارچ کی صبح حمزہ شہباز اور مریم نواز شریف کی قیادت میں کاروان اسلام آباد روانہ ہوگا، مسلم لیگ (ن)کے کاروان کا دو یا اس سے زیادہ دن تک اسلام آباد میں قیام کرنے کا امکان ہے۔

ڈویژنل صدر، جنرل سیکریٹریز 20 مارچ کو ڈویژن اور ضلعی عہدیداروں کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں، صوبائی حلقوں کے صدر اور جنرل سیکریٹریز 21 مارچ تک صوبے اور یونین کونسلز کی تنظیموں کے ساتھ مارچ کی تیاریوں کے اجلاس کریں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکریٹری سردار اویس خان لغاری کے دستخطوں سے جاری شدہ سرکلر میں کارواں میں بھرپور شرکت کی ہدایت دیں۔

سرگودھا، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے عہدیدار اور کارکن 26 مارچ کو راولپنڈی میں قائدین کے کارواں میں شامل ہوجائیں گے۔

hamza shahbaz

Maryam Nawaz

lahore

long march

شیڈول

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div