Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

یہ پہلی تحریک ہے جس میں نہ کوئی 'ووٹ' بیچ رہا ہے نا خرید رہا ہے، چوہدری شجاعت

وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ دس لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنا ہو گا لیکن جب کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کر لے تواسے دس لاکھ تو کیا دس کروڑ کا مجمع بھی نہیں روک سکتا۔
شائع 18 مارچ 2022 07:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے تحریک عدم اعتماد کیلئے ارکانِ قومی اسمبلی کے ووٹ کی خرید و فروخت کا حکومتی الزام مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ آج کل ٹی وی اور اخباروں میں آ رہا ہے کہ نوٹوں کی بوریاں کھل گئی ہیں حتیٰ کہ وزیراعظم نے بھی سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں کھلنے کا ذکر کیا ہے جبکہ یہ عدم اعتماد کی پہلی تحریک ہے جس میں نہ کوئی ووٹ خرید رہا ہے اور نہ کوئی ووٹ بیچ رہا ہے، یہ محض پراپیگنڈہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تو ہمیشہ جلسے جلوس روکنے کی کوشش کرتی ہےلیکن ایک بار پھر اپیل ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنے جلسے جلوسوں کا پروگرام ملتوی کر دیں کیونکہ ان جلسے جلوسوں میں اگرک وئی مر گیا یا مروا دیا گیا توسب پچھتائیں گے۔

ق لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ دس لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنا ہو گا لیکن جب کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کر لے تواسے دس لاکھ تو کیا دس کروڑ کا مجمع بھی نہیں روک سکتا۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک ہی ایشو پر جلسہ کر رہے ہیں، اپوزیشن حکومتی اعلانات دیکھتے ہوئے ہی جلسوں پر اصرار کر رہی ہے۔

PMLQ

Vote of Confidence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div