Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی موت کا معاملہ حل نہ ہوسکا، مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کرلیا گیا، ایس ایچ او کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔
شائع 20 مارچ 2022 11:51am

اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر کی موت کا معاملہ حل نہ ہوسکا ، تھانہ آپبارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی ہلاکت کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا تاہم تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایس ایچ او کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کی موت انتہائی پراسراراورمشکوک حالات میں ہوئی جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے اعلیٰ پولیس افسران پرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی،ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرحومہ لیڈی کانسٹیبل کی موت زہریلی چیزکھانے سے ہوئی۔

تحقیقاتی کمیٹی بھی معاملے کی تہہ تک پہنچنے کلئےا تحقیقات میں بھی مصروف ہے، لواحقین اورپولیس افسرسمیت دیگرساتھیوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے ۔

اسلام آباد

FIR

Murder

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div