Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف...
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2022 07:24pm
Photo: FILE
Photo: FILE

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ایوان کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا۔

اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے طلب کیا جائے گا اور یہ موجودہ قومی اسمبلی کا 41 واں اجلاس ہوگا۔

آج نیوز کے مطابق آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن موصول ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 14 دن کے اندر طلب کرتا ہے۔

چونکہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو ریکوزیشن جمع کرائی تھی اس لیے اجلاس 21 مارچ تک بلانا ضروری تھا۔

تاہم، حکومت نے دلیل دی ہے کہ اگر حالات اجازت نہ دیں تو اجلاس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیر اعظم عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ میں تاخیر کا حق ہے اگر حالات اجازت دیں تو انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے "بہت سے احکام" موجود ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر تحریک 25 مارچ کو پیش کی جاتی ہے تو ووٹنگ 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے دھمکی دی تھی کہ اگر 21 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ قومی اسمبلی میں پیش نہ کیا گیا تو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس بلاک کر دیں گے ۔

Asad Qaiser

National Assembly

National Assembly Speaker

no trust move

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div