Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس کا مسودہ تیار، اہم نکات سامنے آ گئے

وفاقی حکومت کی جانب سے دائر صدارتی ریفرنس میں آرٹیکل 63 کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کا جواب مانگا گیا ہے۔
شائع 21 مارچ 2022 10:19am

رپورٹ: احمد عدیل سرفراز

اسلام آباد:آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے آج سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے والے ریفرنس کا مسودہ تیار کرلیا گیا جس کے اہم نکات سامنے آ گئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دائر صدارتی ریفرنس میں آرٹیکل 63 کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کا جواب مانگا گیا ہے۔

ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پوچھا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی کونسی تشریح قابلِ قبول ہے؟ کیا پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے سے نہیں روکا جا سکتا؟۔

ریفرنس کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا، کیا ایسا ووٹ ڈالنے والا تاحیات نااہل ہوگا؟ کیا منحرف ارکان کا ووٹ شمار ہوگا یا گنتی میں شمار نہیں ہوگا؟

مسودے میں یہ سوال بھی کیا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والا رکن صادق اور امین نہیں رہے گا تو کیا ایسا ممبر تاحیات نااہل ہوگا؟، فلور کراسنگ یا ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے مزید کیا اقدامات ہو سکتے ہیں؟

ریفرنس کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ میں آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیاتھا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس آج سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

Supreme Court

اسلام آباد

artical 63 A

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div