Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

روہڑی: اغوا کی مزاحمت پر ہندو لڑکی قتل، مرکزی ملزم گرفتار

روہڑی میں اغوا کی مزاحمت کرنے پر ہندو لڑکی کو گولی مار کر قتل...
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2022 08:52pm
Photo: FILE
Photo: FILE

رپورٹ: قاضی مہران

روہڑی میں اغوا کی مزاحمت کرنے پر ہندو لڑکی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ملزم واحد بخش کو گرفتار کرلیا، جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے روہڑی میں پوجا کماری نامی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ملزم واحد بخش نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔

اس واقعے کے حوالے سے سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل ملزم واحد بخش لاشاری پوجا کماری کا پڑوسی ہے جو مقتولہ کو پسند کرتا تھا ۔

سکھر پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پوجا کماری قتل کیس میں ملوث دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس سکھر سے رابطہ کرکے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں ، سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پوجا کماری کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور پوجا کماری کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

جبکہ پوجا کماری کی آخری رسومات شکارپور کی تحصیل چک میں ادا کی گئی ہیں۔

sindh

Sukkur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div