Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس چند منٹوں بعد ملتوی

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر آئینی طریقے سے...
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2022 05:44pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اہم اجلاس، جو کافی تاخیر کے بعد شروع ہوا، اتوار کی صبح 11:30 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بدھ کی شب آج کے لیے دن کا آرڈر جاری کیا تھا، جس میں سیشن کے ایجنڈے میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث تھی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا جس میں اپوزیشن بنچوں کے 172 سے زائد ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس شروع ہوتے ہی سوال و جواب کے دوران تمام اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی سپیکر سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

جس پر قاسم سوری نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کے "غیر سنجیدہ" رویے کی وجہ سے اجلاس اتوار تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے اتحادیوں، ایم کیو ایم پاکستان، بی اے پی، جے ڈبلیو پی، بلوچستان سے آزاد ایم این اے اسلم بھوتانی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان ایوان زیریں میں بظاہر اکثریت کھو چکے ہیں۔

National Assembly

Parliament

Oppostion Parties

no trust motion

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div