Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، امریکا

واشنگٹن: امریکاکا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کو...
شائع 05 اپريل 2022 10:31am

واشنگٹن: امریکاکا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، مداخلت کے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے لہذا مداخلت کے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا آئین کی پرامن بالادستی، جمہوری اصولوں، قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت برابری کے اصول کو سپورٹ کرتا ہے جب کہ یہ اصول صرف پاکستان نہیں دنیا کی دوسرے ممالک کیلئے بھی ہے۔

پاکستان

Washington

spokesperson

Ned Price

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div