Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وزیر اعظم کے عہدے کیلئے نامزد امیدوار شاہ محمود قریشی کون ہیں؟

ضیاءالحق کے دور میں سیاست کا آغازکرنے والے شاہ محمود قریشی ن لیگ میں رہے، پیپلزپارٹی کے ساتھ 20 سال سے زائد رفاقت رہی جبکہ 2011 میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔
شائع 11 اپريل 2022 01:51pm
شاہ محمود کو سنہ 2018 میں ایک بار پھر ملتان سے ہی کامیاب ہوئے اور وزیرخارجہ کی ذمہ داریاں سونپیں گئیں ــــــ فوٹو فائل
شاہ محمود کو سنہ 2018 میں ایک بار پھر ملتان سے ہی کامیاب ہوئے اور وزیرخارجہ کی ذمہ داریاں سونپیں گئیں ــــــ فوٹو فائل

قومی اسمبلی میں آج ملک کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کا میدان سجے گا، نئے قائد ایوان کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

جنرل ضیا الحق کے قریبی دوست اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کے فرزند شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے انتخاب کیلئے میدان میں اترے ہیں۔

ضیاءالحق کے دور میں سیاست کا آغازکرنے والے شاہ محمود قریشی ن لیگ میں رہے، پیپلزپارٹی کے ساتھ 20 سال سے زائد رفاقت رہی جبکہ 2011 میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

دریں اثنا سنہ 1985میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے جیتے پھر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکی۔

بعد ازں انہوں نے سنہ 1988میں اس وقت وزیراعلی پنجاب نوازشریف کی کابینہ کا حصہ رہے اور سنہ 1990میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ملتان سے کامیاب ہوئے۔

اس کے علاوہ سنہ 1993 میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر رکن قومی اسملبی منتخب ہوئے جبکہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی خدمات انجام دیں۔

شاہ محمود قریشی سنہ 1997میں مخدوم جاوید ہاشمی سے شکست ہوئی جبکہ سنہ 2000 میں میئر ملتان کے طورپر خدمات انجام دیں ۔

اس کے بعد انہوں نے سنہ 2008 میں ایک بار پھر رکن قومی اسملبی منتخب ہو کر یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیرخارجہ مقرر دیے گئے۔

شاہ محمود قریشی سنہ 2011 میں ریمنڈ ڈیوس واقعہ پروزیرخارجہ کےعہدے سے ہٹائے گئے جبکہ اختلافات پر پیپلزپارٹی کو خیرآباد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

تاہم سنہ 2013 میں ملتان سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور سنہ 2018 میں ایک بار پھر ملتان سے ہی کامیاب ہوئے اور وزیرخارجہ کی ذمہ داریاں سونپیں گئیں۔

shahbaz shairf

Shah Mehmood Qureshi

Prime Minister

PTI MNA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div