Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا پشاورموڑمیٹرو اسٹیشن کا دورہ، منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم

شہبازشریف نے تاخیر کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا میٹرو منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا، 16ارب خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ التوا کا شکارہونا قابل افسوس ہے۔
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2022 02:49pm
مریم اورنگزیب ٹوئٹر
مریم اورنگزیب ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف صبح سویرے اسلام آباد میٹروبس منصوبے پرکام کا جائزہ لینے پشاورموڑمیٹرو اسٹیشن پہنچے، تو 4 سال سے التوا کے شکار منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے تاخیر پر انکوائری کا حکم دے دیا۔

آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پشاورموڑ تا نیواسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس منصوبےکا دورہ کیا۔

حکام نے بریفنگ میں بتایاکہ ابتدائی طور پر منصوبے کیلئے 15بسیں مہیا کی جا رہی ہیں ،جو ہفتے سے چلائی جائیں گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تاخیر کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا میٹرو منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا، 16ارب خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ التوا کا شکارہونا قابل افسوس ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم نے سی ڈی اے کو 16 مارچ کو میٹروبس پشاور روڈ تا ائیرپورٹ چلانے کی ہدایت کی ہے۔

تاہم وزیراعظم نے بہارہ کہو،روات تا پشاورموڑ میٹرو بس چلانے اور موٹروے کنکشن کی فزیبیلٹی فوری بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div