Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

روسی حکومت نے برطانوی وزیراعظم و اعلیٰ عہدیداران پر پابندی عائد کردی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت اعلیٰ افسران پر روس میں داخلے پر پابندی صدر ولادمیر پیوٹن کے احکامات پر عائد کی گئی ہے۔
شائع 16 اپريل 2022 09:56pm
فوٹو — حکومت یوکرین پریس
فوٹو — حکومت یوکرین پریس

ماسکو: روسی حکومت نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت اعلیٰ عہدیداران پر روس میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت اعلیٰ افسران پر روس میں داخلے پر پابندی صدر ولادمیر پیوٹن کے احکامات پر عائد کی گئی ہے جبکہ یوکرین پر حملے کے بعد برطانیہ روس پر اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کر چکا ہے۔

ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش میں برطانیہ جھوٹی معلومات اور غلط سیاسی مہم چلا رہا ہے جس کے باعث برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور متعدد اعلیٰ برطانوی حکومتی عہدیداروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کا ہنگامی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے صدر زیلنسکی کے ہمراہ یوکرین کی سڑکوں پر گشت کیا اور عوام سے بھی ملاقات کی تھی۔

Boris Johnson

Ukraine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div