دادو میں کچے مکانات میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد جاں بحق

دادو کی تحصیل میہڑ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جہاں آگ لگنے سے 70 کچے مکانات جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ آتشزدگی کے باعث درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2022 02:25pm

دادو کی تحصیل میہڑ میں کچے مکانات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،جس کے باعث مزید 6 افراد دم توڑ گئے ، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دادو کی تحصیل میہڑ کے دو دیہاتوں میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جہاں آگ لگنے سے 70 کچے مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔

آگ سے جھلس کر 3 بچے بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ آتشزدگی کے باعث درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

آتشزدگی سے متاثرہ دو دیہاتوں کے سیکڑوں مکین بے سروسامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ سے بال بچے ، گھر ،مویشی سب جل گیا، انتظامیہ کے وقت پر نہ پہنچنے سے بہت نقصان ہوا۔