Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلبہ کو سرٹیفکیٹ کے حصول میں دشواری سے بچالیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلبہ کے مفاد میں اہم فیصلہ کرلیا، انٹر مکمل کرنےوالے طلبہ کے سرٹیفکیٹس ان کے کالجوں میں بھیجے جائیں گے۔
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2022 05:41pm

رپورٹ: کامران شیخ

کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے طلبہ کو سرٹیفکیٹ کے حصول میں دشواری سے بچالیا،اب انٹر مکمل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹ وصول کرنے کیلئے بورڈ آنے کی ضرورت نہیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلبہ کے مفاد میں اہم فیصلہ کرلیا، انٹر مکمل کرنےوالے طلبہ کے سرٹیفکیٹس ان کے کالجوں میں بھیجے جائیں گے۔

انٹر سرٹیفکیٹ وصول کرنے کیلئے طلبہ کو بورڈ آنا پڑتا تھا جس کے باعث ایجنٹ مافیا بھی سرگرم تھے ،چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک بورڈ کی طرز پر اقدامات شروع کردئیے۔

پروفیسر سعیدالدین کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کوبھی مستقل کردیاگیاہے۔

کئی سالوں سے جاری پریکٹس جس میں طلبہ کو خود انٹربورڈ آنا پڑتا تھا اب ختم کردی گئی ہے جبکہ انٹر میڈیٹ بورڈ میں امتحانی سسٹم کوبھی مزید مضبوط اور نقل سے مافیاسے بچانے کے اقدامات جاری ہیں۔

karachi

Student

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div