Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مفتی تقی عثمانی کا افغان حکومت کو خواتین کی تعلیم بحال کرنے کیلئے خط

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اس وقت ایک اہم مسئلہ لڑکیوں کی تعلیم کا ہے، جس کا مناسب اںتظام کرنا بہت ضروری ہے۔
شائع 21 اپريل 2022 11:45am
لڑکیوں کی تعلیم کا مناسب اںتظام کرنا بہت ضروری ہے، تقی عثمانی ـــــــ فوٹو بی بی سی
لڑکیوں کی تعلیم کا مناسب اںتظام کرنا بہت ضروری ہے، تقی عثمانی ـــــــ فوٹو بی بی سی

کراچی: پاکستاں کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے افغان حکومت کو خواتین کی تعلیم بحال کو کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

افغان حکومت کو لکھے گئے خط میں تقی عثمانی نے کہا کہ اس وقت ایک اہم مسئلہ لڑکیوں کی تعلیم کا ہے، جس کو دشمنوں نے امارت اسلامیہ کیخلاف پروپیگنڈے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرعی حدود میں رہتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کا مناسب اںتظام کرنا بہت ضروری ہے۔

خط میں مفتی تقی عثمانی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کا ایسا انتظام کرنا ضروری ہے، جو لڑکوں کی تعلیم سے الگ ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سنا ہے لڑکوں اور لڑکیوں کی الگ الگ درسگاہوں کیلئے جگہ دستیاب نہیں ہےلیکن اس کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

افغان حکومت کو مفتی تقی عثمانی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی عمارت میں ایک وقت لڑکوں کی تعلیم ہو اور دوسرے وقت لڑکیوں کی تعلیم ہو۔

انہوں نے دوسری تجویر میں کہا کہ عمارت کے ایک حصے میں لڑکوں کو اور دوسرے حصے میں لڑکیوں کی تعلیم کا انتظام ہو۔

تاہم مفتی تقی عثمانی کا کہناتھا کہ اس طرح کی تدبیر باہمی مشورے آسانی نکالی جاسکتی ہے۔

واضح ٖرہے کہ طالبان نے افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے چند گھنٹوں بعد بند کردیئے تھے، جس کی عالمی برادری نے مذمت کی تھی۔

womens rights

Afghan Girls Education

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div