Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

افغان طالبان نے ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد کردی

طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ نے کہا کہ جنوبی کوریا کی مشہور انکاؤنٹر گیم PUBG کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔
شائع 22 اپريل 2022 03:21pm
ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد کردی ــ فوٹو فائل
ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد کردی ــ فوٹو فائل

افغانستان میں طالبان حکومت نے غیر اخلاقی مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور انکاؤنٹر گیم پب جی پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اناطولو ایجنسی‘ کے مطابق عبوری انتظامیہ کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ٹوئٹر پر ایک مختصر بیان میں اعلان کیا کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کو گمراہ کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی مشہور انکاؤنٹر گیم PUBG کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان ٹیلی ویژن چینلز کو "غیر اخلاقی" مواد اور پروگرام "جتنا ممکن ہو" نشر کرنے سے روکا جائے۔

تاہم انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور آئی ٹی کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے گی۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اور پب جی پر پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کی حکومتیں بھی پابندی لگاتی رہی ہیں۔

TikTok

Taliban

PUBG

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div