Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

بین اسٹوکس انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

اس سے قبل اسٹوکس 2020 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
شائع 28 اپريل 2022 06:19pm
سٹوکس 2020 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔  فوٹو — آئی سی سی
سٹوکس 2020 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔ فوٹو — آئی سی سی

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) رابرٹ کی سفارش پر بین اسٹوکس کو ٹیسٹ کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس سے قبل اسٹوکس 2020 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق کپتان جو روٹ دو ہفتے قبل اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔

ECB

Ben Stokes

Captain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div