Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

لاہور ہائیکورٹ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم

عدالت نے اس معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 30 اپریل بروز ہفتے کی صبح 11 بجے اسپیکر قومی اسمبلی نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔
شائع 29 اپريل 2022 10:12pm
حمزہ شہباز نے پہلی پٹیشن 22 اپریل کو دائر کی تھی۔  فوٹو — فائل
حمزہ شہباز نے پہلی پٹیشن 22 اپریل کو دائر کی تھی۔ فوٹو — فائل

لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے اس معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 30 اپریل بروز ہفتے کی صبح 11 بجے اسپیکر قومی اسمبلی نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کی حلف برادری سے متعلق دائر والی تیسری درخواست پر فیصلہ سنایا جس کا 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل حمزہ شہباز نے پہلی پٹیشن 22 اپریل کو دائر کی تھی جس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے کی تھی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وزیراعلیٰ کا خود حلف لینے یا کسی نمائندے کو نامزد کرنے کا حکم دیا تھا۔

جب کہ حمزہ شہباز نے حلف کیلئے دوسری پٹیشن 27 اپریل کو دائر کی جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے 28 اپریل کو رات 12 بجے سے قبل گورنر چیمہ کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے خود حلف لینے یا کسی نمائندہ کو مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت کے مذکورہ دو احکامات پر عمل نہیں کیا گیا جس کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دے دیا ہے۔

LHC

Oath Ceremony

Punjab CM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div