Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملتان کی میٹھی سوغات سوہن حلوے کی مانگ میں اضافہ

ملتانی سوہن حلوے کی مانگ میں اضافہ ہونے پر غیر معیاری سوہن حلوہ فروخت کرنیوالے بھی متحرک ہو جاتے ہیں۔
شائع 02 مئ 2022 11:25am
سوہن حلوے کو بیرون ممالک کے شہری بھی پسند کرتے ہیں ــــ فوٹو فائل
سوہن حلوے کو بیرون ممالک کے شہری بھی پسند کرتے ہیں ــــ فوٹو فائل

ملتان: میٹھی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنےکیلئے ملتان کے شہری میٹھی سوغات سوہن حلوے کا انتخاب کر رہے ہیں، جس کے سبب ملتانی سوہن حلوے کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

آج نیوز کے مطابق عید الفطر کے موقع پر قدیمی شہر ملتان کی روایات اور ثقافت سے جڑے ملتانی سوہن حلوے کی مانگ بڑھ جاتی ہے جبکہ سوہن حلوے کو بیرون ممالک کے شہری بھی پسند کرتے ہیں۔ؔ

عید کے دوران ملتانی سوہن حلوے کی مانگ میں بھیہ اضافہ ہوجاتا ہے ــ فوٹو فائل
عید کے دوران ملتانی سوہن حلوے کی مانگ میں بھیہ اضافہ ہوجاتا ہے ــ فوٹو فائل

ملتانی سوغات کو نہ صرف ملتان کے شہری خود پسند کرتے ہیں بلکہ دور دراز بسنے والے اپنے پیاروں کو بھی تحفے کے طور پر بھیجتے ہیں۔

تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملتانی سوہن حلوے کی مانگ میں اضافہ ہونے پر غیر معیاری سوہن حلوہ فروخت کرنے والے بھی متحرک ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ میٹھی عید کے موقع پر منفرد ذائقے اور خاص پہچان کے حامل ملتانی سوہن حلوے کا انتخاب ملتانیوں کی اپنی روایات سے جڑے رہنے کی عکاسی کرتا ہے۔

Multan

Eid 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div