Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

مظاہرین نے سری لنکا کے مستعفیٰ وزیراعظم کا آبائی گھر نظر آتش کردیا

مہندا راجا پاکسے کو اپنی ہی پارٹی، سری لنکا پوڈوجانا پیرامونا، سے استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ہے۔ وہ اپنے حامیوں کو جمع کر رہے تھے تاکہ ان کی دستبرداری کی مخالفت کی جا سکے۔
اپ ڈیٹ 09 مئ 2022 10:25pm
میں لوگوں کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہوں۔ فوٹو — فائل
میں لوگوں کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہوں۔ فوٹو — فائل

کولمبو: مظاہرین نے سری لنکا کے مستعفیٰ وزیراعظم مہندا راجا پکسے خاندان کے گھر کو آگ لگا دی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے معاشی بحران سے نمٹنے کیخلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کے سبب استعفیٰ دیا ہے۔

انڈین نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق سری لنکا کے وزیر اعظم استعفیٰ دینے کی پیشکش کر سکتے ہیں، کیونکہ ان کے چھوٹے بھائی اور صدر گوتابایا راجا پاکسے کی زیر قیادت حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

مہندا راجا پاکسے کو اپنی ہی پارٹی، سری لنکا پوڈوجانا پیرامونا، سے استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ہے۔ وہ اپنے حامیوں کو جمع کر رہے تھے تاکہ ان کی دستبرداری کی مخالفت کی جا سکے۔

ان کے چھوٹے بھائی صدر گوتابایا راجا پاکسے اگرچہ ان کے استعفے کے خواہاں تھے، انہوں نے براہ راست اپنی خواہش کا اظہار نہیں کیا تھا۔

این ڈی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق صدر اپنا استعفیٰ چاہتے ہیں تاکہ وہ قومی اتحاد کی حکومت بنانے کے قابل ہو جائیں، جو کہ موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے تک عبوری انتظام ہوگا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ میں لوگوں کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہوں۔

انہوں نے یہ بیان پیر کو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ، ٹیمپل ٹریز، میں ایک تقریب کے دوران دیا، جہاں ان کی پارٹی کے ارکان انہیں استعفیٰ دینے سے روکنے کے لیے جمع تھے۔

حکمران اتحاد کے ایک مخالف، دیاسری جایاسکیرا، نے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ “ممکن ہے وہ براہ راست استعفیٰ نہیں دیں۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ “مجھے لگتا ہے وہ کہیں گے کہ موجودہ بحران سے متعلق مچھ پر کوئی ذمہ داری نہیں، تو میرے استعفیٰ دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔”

دیاسری جایاسکیرا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس کا فیصلہ گوتابایا راجا پاکسے پر چھوڑیں گے جیسے کہنا چاہ رہے ہوں کہ “مجھے مستعفی کرنا ہے تو کرو۔”

دوسری جانب بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود 72 برس کے گوٹابایا اور 76 برس کے وزیر اعظم مہندا نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

راجہ پکسا قبیلے کے مضبوط آدمی مہندا راجا پاکسے کو اتوار کے روز انورادھا پورہ کے مقدس شہر میں عوامی مظاہرے کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین چاہتے ہیں کہ راجا پاکسے کا پورا خاندان سیاست چھوڑ دے اور ملک کے چوری شدہ اثاثوں کو واپس کرے۔

Sri Lanka

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div