Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

شریف فیملی کی تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے فی کلو دینےکا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے تمام شوگر ملز کو چینی 70 روپےکلو فروخت کرنے کی ہدایت جب کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت بھی دے دیا گیا ہے۔
شائع 14 مئ 2022 10:01pm
عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔  فوٹو — فائل
عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ فوٹو — فائل

لاہور: شریف خاندان کی ملکیت تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے فوری ایکشن لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے تمام شوگر ملز کو چینی 70 روپےکلو فروخت کرنے کی ہدایت جب کہ انہوں نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

cm punjab

sugar price

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div