Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ہم نے فیصلہ کیا کہ عسکری ونگ نہیں بنائیں گے: عمران خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کان نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی، ہمیں کہا گیا کہ...
اپ ڈیٹ 28 مئ 2022 06:09pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی، ہمیں کہا گیا کہ عسکری ونگ نہیں بنائیں گے تو کراچی میں پارٹی نہیں چل سکے گی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ عسکری ونگ نہیں بنائیں گے، عسکری ونگز پارٹی پر قابض ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہر کی سازش تمام فورمز پر ثابت ہوگئی، ہم سپریم کورٹ، ہائی کورٹس، ہیومن رائٹس آرگنائزیشن میں معاملہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عدم اعتماد کو کامیاب کرنے کیلئے باہر سے سازش ہوئی، وزیراعظم کو اسلئے ہٹایا کہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہفتوں میں آپ کو سمجھ آگئی کہ میں کیا کوشش کررہا تھا، 6 ہفتےنہیں گزرے کہ انہوں نے پیٹرول پر 30 روپے بڑھا دیئے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ عسکری ونگ نہیں بنائیں گے، عسکری ونگز پارٹی پر قابض ہوجاتے ہیں، باہر کی سازش تمام فورمز پر ثابت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اس لیے ہٹایا کہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، بھارت نے روس سے تیل 30 فیصد کم پر امپورٹ کیا، ہم نے روس سے ڈسکاؤنٹ پر تیل لینے کا معاہدہ کرلیا تھا، آئی ایم ایف نے ان پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کیلئے دباؤ ڈالا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ مافیا ججز کو ٹیپوں سے بلیک میل کرتےہیں، یہ لوگ اب ہم پر کیسز بنائیں گے، ہم نے پلان بنالیا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہوا اس سے کیسے نمٹنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے پوچھیں گے کہ کیا پرامن احتجاج جمہوری پارٹی کا حق ہے یا نہیں، ہمیں واضح طور پر بتادیں کہ پکڑ دھکڑ ہونی ہے یا نہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ اپنی زندگی میں اس طرح کی غنڈہ گردی نہیں دیکھی، سب نے دیکھا کہ گلوں بٹوں نے کس طرح پرائیوٹ گاڑیوں کو توڑا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ خود ایک قاتل اور مجرم ہے۔

imran khan

peshawar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div