Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

امپورٹڈ حکومت جو کررہی ہے اس کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں: محمود خان

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ امپورٹڈ حکومت جو کررہی ہے اس کے خلاف...
شائع 30 مئ 2022 04:57pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ امپورٹڈ حکومت جو کررہی ہے اس کے خلاف وہ سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

پشاور میں انصاف لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ پہلے مارچ میں غیر مسلح گئے تھے، خان صاحب مارچ کا اعلان کریں گے تو خیبرپختونخوا کی فورس استعمال کرونگا۔

محمود خان نے کہا کہ شہباز شریف منٹل کیس ہے، بشام میں وہ اپنے کپڑے فروخت کرنا چاہتا تھا، چوری کے کپڑے کوئی نہیں خریدتا۔

انہوں نے وزیر اعظم کا نام لے کر کہا کہ شہباز شریف تمہیں الٹی میٹم دے رہا ہوں کہ کے پی کا حق چھین کے رہے گے اور وفاقی حکومت کے خلاف مقدمات درج کریں گے۔

peshawar

cm kpk

mehmood khan

KPK govt