وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی
سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو غلام نبی میمن کو آئی جی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی
حکومت نے غلام نبی میمن کو انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
پولیس سروس اَف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر اِن دنوں ایڈیشنل آئی جی سندھ کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو غلام نبی میمن کو آئی جی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اس سلسلے میں کئی ناموں پر غور کیا تاہم غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے سے متعلق کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی۔
خیال رہے کہ غلام نبی میمن اس سے قبل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔
federal cabinet
IG Sindh
sindh govt
مزید خبریں
غیر شرعی نکاح کیس: عدالت نے عمران خان کو طلب کرلیا
لال حویلی سیل کرنے کا اقدام لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج
سابق وزرائے اعلی بلوچستان و دیگر با اثر افراد کیخلاف 65 سے زائد ریفرنسز بحال
9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے 125 اراکین کی ضمانت منظور
صدر عارف علوی کی سکھ رہنما کے قتل کی مذمت، نوٹس لینے کی اپیل
پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان روک دیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.