Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کردیا

پیٹرول ڈبل سنچری کے بعد ڈالر کو کراس کرگیا، پیٹرول اب 210 روپے فی لیٹر ملے گا جبکہ ڈیزل کی قیمت 204روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 26 روپے 38 پیسے اضافہ ہوگیا۔
اپ ڈیٹ 03 جون 2022 08:34am
اضافے کا اطلاق 3 جون رات 12 بجے سے ہوگا۔  فوٹو — فائل
اضافے کا اطلاق 3 جون رات 12 بجے سے ہوگا۔ فوٹو — فائل
Hike in petrol price | Miftah Ismail crucial press conference | Aaj News

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےایک بار پھر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کردیا، پیٹرول ڈبل سنچری کے بعد ڈالر کو کراس کرگیا، پیٹرول اب 210 روپے فی لیٹر ملے گا جبکہ ڈیزل کی قیمت 204روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 26 روپے 38 پیسے اضافہ ہوگیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں دوبارہ فی لیٹر 30 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے ہوجائے گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 204 روپے 15 پیسے ہوگی، ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے فی لیٹراور مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا کر 181 روپے 94 پیسے کردی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 3 جون رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانا نا گزیر ہے، حکومت کو ڈیزل پر 54 روپے فی لیٹر جب کہ پیٹرول پر 37 روپے فی لیٹر نقصان ہورہا ہے، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بڑھ رہی ہیں جس سے 120 ارب روپے کا نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ چند دن قبل بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکدم 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے مزید پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

diesel price

petrol price

پاکستان

Miftah Ismail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div