Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بنگلہ دیشی خاتون اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کیلئے تیر کر بھارت پہنچ گئی

خاتون نے جنگلات کو پار کرتے ہوئے ایک گھنٹے تک تیراکی کرکے اپنی زندگی کی محبت کو حا صل کرنے کے لیے ہندوستان میں داخل ہوئی
شائع 03 جون 2022 09:13am
کرشنا منڈل اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کے لیے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی (فوٹو: انوپم مشرا | انڈیا ٹوڈے)
کرشنا منڈل اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کے لیے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی (فوٹو: انوپم مشرا | انڈیا ٹوڈے)

انسان پیار کا ہر امتحان پار کر جاتا ہے، اسی مثال کو سچ ثابت کرنے کیلئے بنگلہ دیشی خاتون اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کیلئے تیر کر بھارت پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ بنگلہ دیشی خاتون بھارت سے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کیلئے تیر کر سرحد پار کرگئی۔

خاتون سندربن کے جنگلات کو پار کرتے ہوئے ایک گھنٹے تک تیراکی کرکے اپنی محبت کو حا صل کرنے کیلئے ہندوستان میں داخل ہوئی۔

بنگلہ دیشی خاتون کی شناخت کرشنا منڈل کے نام سے ہوئی ہے، جو ابھیک منڈل سے فیس بک پر ملی اور پیار ہوگیا۔

کرشنا کے پاس پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کا انتخاب کیا۔

پولیس کے مطابق کرشنا سب سے پہلے سندربن میں داخل ہوئی جو کہ رائل بنگال ٹائیگرز کیلئے جانا جاتا ہے۔

اس کے بعد وہ اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے تقریباً ایک گھنٹے تک دریا میں تیرتی رہی۔

بعد ازاں تین دن پہلے کرشنا کی شادی کولکتہ کے کالی گھاٹ مندر میں ابھیک منڈل سے ہوئی۔

تاہم خاتون کوغیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کرشنا کو بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

Bangladesh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div