Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی روک تھام کیلئے قانون کو سخت کرنے جا رہے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی روک تھام کیلئے قانون کو مزید سخت کرنے جا...
شائع 05 جون 2022 12:31pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی روک تھام کیلئے قانون کو مزید سخت کرنے جا رہے ہیں، حکومت پتنگ بازی سے متاثرہ خاندانوں کو ضرور انصاف دلائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے لاہورمیں گلے پرڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان مبین کاشف کے والدین، بہن اور بھائی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواجوان کی موت کے غم کا ازالہ نہیں ہو سکتا تاہم حکومت لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

متاثرہ افراد کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا، ہم اس خونی کھیل کی روک تھام کیلئے قانون کو مزید سخت کرنے جا رہے ہیں۔

مبین کاشف مصری شاہ کےعلاقے کاچھو پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوا تھا۔

punjab

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div