Aaj News

امریکی فوجی طیارہ جنوبی کیلیفورنیا میں گرکر تباہ، 4 فوجی ہلاک، ایک لاپتہ

امریکی حکام کے مطابق ایم وی ٹو ٹو آسپرے طیارے میں 5فوجی سوار تھے جبکہ امریکی محکمہ دفاع نے طیارے میں ایٹمی مواد ہونے کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔
شائع 09 جون 2022 09:04am

کیلیفورنیا:امریکی فوجی طیارہ جنوبی کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 4فوجی ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق امریکی فوجی طیارہ جنوبی کیلیفورنیا میں گرکرتباہ ہوگیا،حادثے میں 4 فوجی ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا جبکہ ایم وی ٹو ٹو سپرے طیارے میں 5 فوجی سوار تھے۔

امریکی میرینز کے ترجمان کے مطابق طیارہ میکسیکو کی سرحد سے 35 کلو میٹر دور گلیمس کے قریب گرا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے طیارے میں ایٹمی مواد ہونے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

California

America

army plane crash

Comments are closed on this story.

مقبول ترین