Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مسلح افواج کا مختلف ایریاز میں عمومی اخرجات کم کرنے کا فیصلہ

جمعہ کا دن پوری فوج میں "ڈرائے ڈے" ہوگا۔
شائع 10 جون 2022 07:57pm
قومی خزانے میں واپس جمع کروا دیے ہیں۔ فوٹو — فائل
قومی خزانے میں واپس جمع کروا دیے ہیں۔ فوٹو — فائل

معیشت میں استحکام کے لئے افواجِ پاکستان نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ملک کی مسلح افواج نے مختلف ایریاز میں عمومی اخرجات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یوٹیلٹی بلز کی مد میں اپنے خرچوں کو مزید محدود کردیا ہے۔

ڈیزل اور پیٹرول کی خصوصی بچت کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کیئے گئے ہیں جس کے تحت سوائے ایمرجنسی کے کوئی بھی سرکاری ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی اور جمعہ کا دن پوری فوج میں “ڈرائے ڈے” ہوگا۔

افواجِ پاکستان نے بڑی تربیتی مشقوں اور ٹریننگ کے لئے چھوٹے پیمانے پر ٹریننگ کرنے کا فیصلہ جب کہ کانفرنسوں اور دیگر اہم امور کیلئے آن لائن کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے قومی خزانے کی بچت ہوگی۔

پاک فوج نے گزشتہ مالی سال میں کورونا کی مَد میں الاٹ کی گئی رقم میں سے 6 ارب روپے بچا کر حکومت کو واپس کردیے۔ عسکری سازو سامان کی خریداری کیلئے پچھلے بجٹ میں بھی الاٹ کی گئی رقم سے تقریبا ساڑھے 3 ارب روپے بچا کر بھی قومی خزانے میں واپس جمع کروا دیے ہیں۔

رواں سال دفاعی بجٹ قومی بجٹ کا صرف 16 فیصد ہے۔ ڈائریکٹ، اِن ڈائریکٹ ٹیکس اور ڈیوٹیز کی مد میں پاک فوج اور ان کے دفاعی اداروں نے گزشتہ 5 سالوں میں 935 ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔

pakistan army

Petrol

Budget 22-23

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div