Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیر داخلہ کا آج نیوز اسائنمنٹ ایڈیٹر کے لاپتہ ہونے کا نوٹس، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

کراچی: آج نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو ان کے گھر کے پاس سے نامعلوم افراد موبائل میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔ نفیس...
اپ ڈیٹ 13 جون 2022 11:04pm
Aaj News Assignment Editor Nafees Naeem missing after being ‘picked up’ by men in plainclothes

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آج نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔

رانا ثنا اللہ کی انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے نفیس نعیم کو اغوا کرنے سے متعلق آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر داخلہ نے آئی سندھ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر صوبائی وسائل کو بروئے کار لایا جائے، وفاقی حکومت اور ادارے بھی ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے، جس پر آئی جی سندھ نے نفیس نعیم کو جلد بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں چند گھنٹے قبل آج نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو ان کے گھر کے پاس سے نامعلوم افراد گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق نفیس نعیم ناظم آباد میں اپنے گھر کے پاس سے سودا خرید رہے تھے جہاں انہیں موبائل وین میں آنے والے افراد اپنے ساتھ لے گئے۔

خیال رہے کہ نفیس نعیم آج نیوز کے ساتھ گذشتہ 10 برسوں سے وابستہ ہیں۔

آج نیوز کی صحافی نفیس نعیم کو لاپتہ کرنے کی مذمت

آج نیوز انتظامیہ نے ادارے کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر کو لاپتا کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سادہ لباس افراد کی جانب سے آج نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو ساتھ لے جانا قانون کی خلاف ورزی ہے، اگر نفیس نعیم نے بالفرض کوئی خلاف قانون کام کیا بھی ہے تو اس کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

انتظامیہ نے کہا کہ ملکی آئین و قانون کسی بھی شخص کو اپنے دفاع کا پورا حق دیتا ہے، نفیس نعیم کو غیر قانونی طریقے سے ساتھ لے جانا کسی طور مناسب نہیں، اگر نفیس نعیم کے خلاف کوئی کیس درج ہے تو اس پر کارروائی کا قانونی طریقہ موجود ہے، کسی بھی شہری کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔

آج نیوز انتظامیہ نے کہا کہ کسی بھی ادارے کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ بغیر کسی الزام، ایف آئی آر یا شکایت کے شہری کو اپنے ساتھ لے جائے، کسی بھی ادارے کی جانب سے اس طرح کے اقدامات حکومت وقت کے لیے باعث شرمندگی ہیں۔

آج نیوز انتظامیہ نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ رانا ثنا اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نفیس نعیم کی فوری بازیابی یقینی بنائے۔

صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کا حکومت سے نفیس نعیم کی جلد بازیابی کا مطالبہ

آج نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم لاپتا ہونے پر مختلف شہروں کے پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی گئی جب کہ وفاق اور سندھ حکومت سے جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین اَف جرنلٹس (پی ایف یو جے) کے صدر نے آج نیوز کے صحافی کو لاپتہ کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نفیس نعیم کو گھر کے اطراف سے بلاجواز اُٹھانا آزادی صحافت پرحملہ ہے۔

AAJ NEWS

karachi

Nafees Naeem

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div