Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ہمارا عزم ہےکہ سی پیک کے تحت منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے خوصی اقتصادی زون رشکئی کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم کو اقتصادی زون کی تعمیر اور ترقی پر بریفنگ دی گئی۔
شائع 15 جون 2022 02:00pm
وزیراعظم شہباز شریف نے خوصی اقتصادی زون رشکئی کا دورہ  کیا۔
فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
وزیراعظم شہباز شریف نے خوصی اقتصادی زون رشکئی کا دورہ کیا۔ فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

رشکئی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسی بھی اقتصادی زون کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، ہمارا عزم ہے کہ سی پیک کے تحت منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خوصی اقتصادی زون رشکئی کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم کو اقتصادی زون کی تعمیر اور ترقی پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی خصوصی اقتصادی زون کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، ہمارا عزم ہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون کی تکمیل مقررہ وقت پر کی جائے، چھوٹے صوبوں میں اقتصادی زون کی تکمیل ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورچین نے ماضی میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا، دونوں ممالک کی کمپنیاں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتی ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے چینی کمپنیوں کو دعوت دیتے ہیں، چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے پاکستان سمیت پورے خطے میں ترقی کے نئے باب کھلیں گے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Economic zone

chinese investment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div