Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز کل سے ہوگا

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کے علاوہ سندھ میں بھی موسلادھار بارش ہوں گی
شائع 20 جون 2022 10:51am
کراچی میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد موٹرسائیکل اور پیدل چلنے والے سیلاب زدہ سڑک سے گزر رہے ہیں، تصویر (اے ایف پی)
کراچی میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد موٹرسائیکل اور پیدل چلنے والے سیلاب زدہ سڑک سے گزر رہے ہیں، تصویر (اے ایف پی)

کراچی: شہر قائد میں پری مون سون بارشوں کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل شام میں بادل کراچی میں داخل ہوں گے، جو 22 تاریخ تک جم کر برسے گے۔

چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں اربن فلڈنگ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بارشوں سے موسم تو خوشگوار ہوگا لیکن شہر کا حشر مکمل خراب ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کے علاوہ سندھ میں بھی موسلادھار بارش ہوں گی ۔

تاہم صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

Hot Weather

Karachi Rain

Karachi City

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div