Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

آسٹریلوی شہر میلبورن کی مسجد میں توڑ پھوڑ: آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مذکورہ افراد کو سیڑھی اور کھرکی توڑتے اور بیڈمنٹن کورٹ توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
شائع 21 جون 2022 12:03am
گرفتار افراد میں سے سب سے بڑے شخص کی عمر 62 برس ہے جب کہ ان میں سب سے چھوٹی ملزم کی عمر 18 برس ہے۔ تصویر: نائن نیوز
گرفتار افراد میں سے سب سے بڑے شخص کی عمر 62 برس ہے جب کہ ان میں سب سے چھوٹی ملزم کی عمر 18 برس ہے۔ تصویر: نائن نیوز

آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی ایک مسجد پر حملہ کرنے کے الزام میں آٹھ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کی نیوز ویب سائٹ نائن نیوز کے مطابق اتوار کو میلبورن کی لیژر لینڑ ڈرائیو نامی مسجد میں کچھ افراد سائیکل سے داخل ہوئے اور ایک دورازہ بھی توڑا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مذکورہ افراد کو سیڑھی اور کھرکی توڑتے اور بیڈمنٹن کورٹ توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مسجد میں رکھی ہوئی مذہبی کتابوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

پولیس کا پیر کو کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں سے سب سے بڑے شخص کی عمر 62 برس ہے جب کہ ان میں سب سے چھوٹی ملزم کی عمر 18 برس ہے۔ ان سب کے خلاف چوری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Australia

Mosque

MELBOURNE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div