Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان کا فیٹف وائٹ لسٹ میں جانے کا راستہ ہموار ہوچکا: احسن اقبال

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی سے منسلک ہے، خوردنی تیل کے حوالے سےکابینہ کو اعتماد میں لیا ہے، جس کے جہاز انڈونیشیا سے آ رہے ہیں
شائع 21 جون 2022 05:21pm
اگلا سال ملکی استحکام کا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
اگلا سال ملکی استحکام کا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا فنانشل ایکشن ٹاکس فورس (فیٹف) وائٹ لسٹ میں جانے کا راستہ ہموار ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فیٹف کے حوالے سے افواج سمیت سب نے بہترین کارکردگی دکھائی، کابینہ اجلاس میں ملک میں یوریا کی دستیابی کےحوالے سے بریف کیا گیا جسے وزیراعظم نے اسے یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اشیا کی دستیابی کے عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، گزشتہ دور میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا جس کو کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، جی ایس پی پلس سے ملکی برآمدات بڑھانےمیں مدد ملےگی، اس حوالے سے بھی کابینہ میں بریفنگ دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لئے تمام وزارتیں مل کر کام کر رہی ہیں، ملک کو معاشی انتشار سے بچانےکے لئے مشکل فیصلے کئے ہیں، اگلا سال ملکی استحکام کا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی سے منسلک ہے، خوردنی تیل کے حوالے سےکابینہ کو اعتماد میں لیا ہے،جس کے جہاز انڈونیشیا سے آ رہے ہیں، وزارت صنعت کی پوری ٹیم کو اس کاوش پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Ahsan Iqbal

FATF

edible oil import

federal cabinet meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div