Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کی تفصیلات بیان کردیں

10 فیصد سپر ٹیکس 30 کروڑ سے زائد آمدن والی 13کمپنیز پر لگے گا، چھوٹی بڑی دکانوں پر فکسڈ ٹیکس لگے گا، یہ ٹیکس صرف آمدن پر ہوتا، مفتاح اسماعیل
اپ ڈیٹ 24 جون 2022 02:46pm
چھوٹی بڑی دکانوں پر فکسڈ ٹیکس لگے گا۔

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سپر ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کی تفصیلات بیان کردیں اور کہا کہ 10 فیصد سپر ٹیکس 30 کروڑ سے زائد آمدن والی 13کمپنیز پر لگے گا، چھوٹی بڑی دکانوں پر فکسڈ ٹیکس لگے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے کسان دوست بجٹ پیش کیا، گزشتہ 20 سال میں کسان دوست بجٹ پیش نہیں ہوا، کسان دوست بجٹ سے ملک کو فائدہ ہوگا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک گندم اور خوردنی تیل میں خود کفیل ہوگا، عمران خان ریکارڈ قرض لے کر خود مختاری کی بات کررہے ہیں، قرض لے کرخود مختاری نہیں غلامی طرف جاتےہیں، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ عمران خان 120 ارب کی سبسڈی دے رہے تھے، وزیراعظم نے ملکی معیشت کیلئے مشکل فیصلے کئے، میری کمپنیوں پر بھی ٹیکس لگایا گیا ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ 10 فیصد سپر ٹیکس 30 کروڑ سے زائد آمدن والی 13کمپنیز پر لگے گا، چھوٹی بڑی دکانوں پر فکسڈ ٹیکس لگے گا، یہ ٹیکس آمدن پر ہے اخراجات پر نہیں ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ سونا بیچنے والوں پر ایک فیصد فکسڈ ٹیکس لگے گا، ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، اب ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا جبکہ آٹا اور گھی پورا سال سستا دیا جائے گا۔

Finance minister

اسلام آباد

National Assembly

Miftah Ismail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div