Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بینک نے وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اپیل میں کہا گیا ہے کہ شرعی عدالت نے رولز میں ترمیم کا حکم دیا ہے، شرعی عدالت نے سیونگ سرٹیفکیٹس سے متعلق رولز کو خلاف اسلام قرار دیا
شائع 25 جون 2022 05:16pm
اسٹیٹ بینک آف پاکستان: فوٹو (فائل)
اسٹیٹ بینک آف پاکستان: فوٹو (فائل)

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

اسٹیٹ بینک نے اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے سپریم کورٹ ریمانڈ آرڈر کے احکامات کو مدنظر نہیں رکھا گیا، شرعی عدالت کے فیصلے میں اٹھائے گئے نکات کی حد تک ترمیم کی جائے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے سلمان اکرم راجہ نے اپیل دائرکی، اپیل منظور کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ شرعی عدالت کے فیصلے میں اٹھائے گئے نکات کی حد تک ترمیم کی جائے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ شرعی عدالت نے رولز میں ترمیم کا حکم دیا ہے، شرعی عدالت نے سیونگ سرٹیفکیٹس سے متعلق رولز کو خلاف اسلام قرار دیا۔

اسٹیٹ بینک نے اپیل میں وزارت خزانہ، قانون، چئیرمین بنکنگ کونسل اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

دوسری جانب چار نجی بنکوں نے بھی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکردی ہے۔

SBP

Interest Rate

STATE BANK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div