کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

ریڈ بسسز روٹ ٹو میں براستہ ناگن چورنگی شفیق موڑ، سہراب گوٹھ ، گلشن چورنگی، جوہر موڑ، ڈرگ روڈ، سنگر چورنگی تک جائیں گی
شائع 01 جولائ 2022 12:31pm
تصویر@zulfqaralishah
تصویر@zulfqaralishah

کراچی: سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔

پیپلز بس سروس اپنے دوسرے روٹ میں نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی تک چلائی جارہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے روٹ 2 پر پیپلز بس سروس کا افتتاح کیا جبکہ اس روٹ کی کل لمبائی 32.9 کلومیٹر ہے۔

ریڈ بسسز روٹ براستہ ناگن چورنگیم شفیق موڑ، سہراب گوٹھ ، گلشن چورنگی، جوہر موڑ، ڈرگ روڈ ، سنگر چورنگی تک جائے گی۔

تاہم سندھ حکومت عوام کیلئے پیپلز بس سروس کو مزید روٹس پر بھی چلائی جائیں گی۔

karachi

Sindh government

peoples bus service