Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کرناٹک کی سنی شیٹی نے“مس انڈیا“ کا تاج پہن لیا

بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی21 سالہ سنی شیٹی نے “مس انڈیا” کا تاج پہن لیا
شائع 04 جولائ 2022 02:56pm
انسٹاگرام تصویر
انسٹاگرام تصویر

بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی21 سالہ سنی شیٹی نے “مس انڈیا” کا تاج پہن لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مس انڈیا 2022 کی فاتح کا اعلان 3 جولائی کو ہوا جس میں سنی شیٹی نے “مس انڈیا 2022” کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس کے ساتھ ہی مس انڈیا 2020 تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی منسا وارانسی نے اپنی جانشین سنی شیٹی کو “مس انڈیا 2022” کا تاج پہنایا۔

خیال رہے کہ تاج پوشی کی تقریب اتوار کی شام ممبئی کے جیو کنونشن سینٹر میں منعقد کی گئی۔

سینی شیٹی چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ (سی ایف اے) میں کورس کررہی ہیں لیکن اب وہ 71 ویں مس ورلڈ مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔

مس انڈیا 2022 رنر اپ کا تاج کسے پہنایا گیا؟

دریں اثنا راجستھان سے روبل شیخاوت مس انڈیا 2022 کی پہلی رنر اپ کے طور پرسامنے آئیں جبکہ اتر پردیش کی شناتا چوہان کو مس انڈیا 2022 کی سیکنڈ رنر اپ رہیں۔

جیوری پینل میں کون کون تھا؟

مس انڈیا جیوری پینل میں اداکارہ نیہا دھوپیا، ڈینو موریا اور ملائکہ اروڑہ جیسی اداکارائیں شامل تھیں جبکہ کرکٹر میتھالی راج بھی جیوری کا حصہ تھیں۔

اس کے علاوہ راہول کھنہ، روہت گاندھی اور شیامک داور بھی پینل کا حصہ تھے۔

karnataka

ٰIndia

Miss India

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div