Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اسلام آباد کے نالے میں سیلابی لہروں میں پھنسے چار بچوں کو بچا لیا گیا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شدید موسمی حالات میں والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں
شائع 05 جولائ 2022 06:35pm
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے کورنگ نالہ میں سیلابی لہروں میں پھنسے چار بچوں کو بچانے پر ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ تصویر: فائل
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے کورنگ نالہ میں سیلابی لہروں میں پھنسے چار بچوں کو بچانے پر ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ تصویر: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے کورنگ نالہ میں سیلابی لہروں میں پھنسے چار بچوں کو بچانے پر ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شدید موسمی حالات میں والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

شہباز شریف نے پاک بحریہ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو 1122 کے عملے کے بارے میں کہا کہ انہوں نے فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کی ہے۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے منگل کو جاری ایک بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ “طوفانی سیلابی ریلے میں ریسکیو کے عملے نے جس جانفشانی، چابکدستی، مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کیا ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔”

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سمیت ملک بھر کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں اسلام آباد کی ٹیم کی مثال کی تقلید کریں۔

انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال میں قومی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے ساتھ اپنے اہل وطن کی مدد کریں۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div