Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

مصطفیٰ کمال کا ملک میں فوری عام انتخابات کرانے کا مطالبہ

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ملک میں فوری عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا
شائع 06 جولائ 2022 04:03pm
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی، تصویرفیسبک آفیشل پیچ
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی، تصویرفیسبک آفیشل پیچ

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ملک میں فوری عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا ہم آج پاکستان کی ریاست چلانے والے اداروں سے مخاطب ہیں وہ ہماری بات سنیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے حلقے این اے 240 کے الیکشن میں جو کچھ ہوا وہ سب جانتے ہیں، ضمنی انتخابات میں فائرنگ ہمارے کارکنوں پر ہوئی اور ہمیں ہی گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا یہ پارٹیاں اس قابل نہیں کہ ان کو یہ ملک دیا جائے، ملک میں فوری انتخابات ہونے چاہئیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کل 3 کارکنان کو کورنگی میں گرفتار کیا، اگر 12 گھنٹوں میں کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو سڑکوں پر ہوں گے۔

تاہم پریس کانفرنس میں پاک سرزمین پارٹی کے دیگر رہنما اور عہدیداران بھی موجود تھے۔

پاکستان

PSP

mustafa kamal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div